ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صدارتی الیکشن :آپ کے دو رکن اسمبلی رہے غیرحاضر

صدارتی الیکشن :آپ کے دو رکن اسمبلی رہے غیرحاضر

Tue, 18 Jul 2017 11:48:02    S.O. News Service

نئی دہلی،18؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) صدارتی انتخابات کے لیے دہلی اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران دوممبران اسمبلی کے علاوہ تمام نے ووٹ ڈالا۔آپ ممبراسمبلی سوربھ بھاردواج اور کرنل دویندر سیہراوت ووٹنگ نہیں کر سکے۔صدارتی انتخابات میں دہلی اسمبلی واقع پولنگ مرکز کے لیے مقرر شدہ دہلی کے چیف الیکشن افسر چندر بھوشن کمار نے یہ معلومات دیں۔بھوشن کمارنے بتایاکہ آج صبح دس بجے سے اسمبلی میں ووٹنگ شروع ہونے کے بعد 70رکنی اسمبلی کے 69اراکین اسمبلی میں سے 67نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔آپ ممبر اسمبلی برہم دت کے حال ہی میں استعفیٰ کی وجہ سے اب اسمبلی میں اراکین کی موجودہ تعداد 69رہ گئی ہے۔آپ کے دو اراکین اسمبلی کے غیرحاضر رہنے کے بارے میں پارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ بھاردواج بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اور سیہراوت ناگزیر وجوہات پولنگ مرکز تک نہیں پہنچ سکے۔اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا کے ساتھ بی جے پی کے ممبران اسمبلی وپی شرما، جگدیش پردھان اور منجدر سنگھ سرسا نے سب سے پہلے ووٹ دیا۔


Share: